: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ماسکو… 57 فی صد روسی شہری چاہتے ہیں کہ سن 2018 کے صدارتی انتخابات میں یا تو ولادیمیر پیوٹن کو پھر سے صدر روس منتخب کیا جائے یا پھر کسی ایسے شخص کو جوولادیمیر پیوٹن کی پالیسی جاری رکھے۔
18 فی صد افراد کا کہنا ہے کہ وہ کسی دوسرے شخص کو منتخب کرنا چاہتے ہیں جو روس کے مسائل کا دوسرے حل تجویز کر سکے۔ 48 فی صد رائے دہندگان کے مطابق اس وقت روس میں کوئی ایسی سیاسی شخصیت نہیں ہے جو
ولادیمیر پیوٹن کی جگہ لے سکے جبکہ 33فی صد لوگوں کے خیال میں ایسی شخصیت کو تلاش کیا جا سکتا ہے۔
رائے شماری کے نتائج کے مطابق پچھلے سال کے مقابلے میں ایسے لوگوں کی تعداد 60 فی صد سے کم ہو کر 45 فی صد ہو گئی ہے جو سمجھتے ہیں کہ ملک کی حکومت میں انتخابات کے نتیجے میں نئے لوگوں کو لانے کی ضرورت ہے۔
21 فی صد لوگوں کا کہنا تھا کہ ایسا ہر گز نہیں ہونا چاہیے کہ سارا اقتدار ایک ہی شخص کے ہاتھوں میں ہو۔